ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

بھارتی فلم ساز امجد خان نے ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان 5 سال پہلے کیا تھا۔


ویب ڈیسک July 04, 2018
بھارتی فلم ساز امجد خان ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں۔ (فوٹو : اسکرین گریب)

دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ''گل مکئی'' کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے ہدایت کار امجد خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

فلم ''گل مکئی'' میں ملالہ یوسفزئی کا کردار بھارتی ٹیلی وژن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں، جب کہ بالی ووڈ اداکار اتل کلکرنی ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bkw8-XdAf8a/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔