امریکا میں گزشتہ ماہ 1 لاکھ 65 ہزار ملازمتیں فراہم

بیروزگاری شرح 0.1 فیصدکمی سے دسمبر2008 کے بعدنچلی ترین سطح 7.5 فیصد پر آ گئی


AFP May 04, 2013
امریکامیںاب بھی1.17کروڑافرادبیروزگار،79لاکھ پارٹ ٹائم ملازمت کررہے ہیں،محکمہ محنت۔ فوٹو: فائل

امریکا میں اپریل کے دوران 1لاکھ65ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں جس کے نتیجے میں بیروزگاری کی شرح 0.1 فیصد کمی سے دسمبر 2008 کے بعد نچلی ترین سطح 7.5 فیصد پر آ گئی جو مارچ میں 7.6 فیصد تھی۔

محکمہ محنت سے جاری اعدادوشمار کے مطابق فروری اور مارچ میں پہلے اندازوں سے 1 لاکھ 14 ہزار زائد ملازمتیں فراہم کی گئیں تھیں، اپریل میں سرکاری ملازمتوں سے مزید افراد کو فارغ کیاگیا جبکہ نجی شعبے نے مزید ملازمتیں فراہم کیں۔



سب سے زیادہ ملازمتیں پروفیشنل وبزنس سروسز سیکٹر، سیاحت وتفریح، ریٹیل اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں دی گئیں تاہم صنعتی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع کم ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں اب بھی 1 کروڑ 17لاکھ افراد بیروزگار ہیں جبکہ 79لاکھ 20ہزار افراد پارٹ ٹائم جاب کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں