تیونس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون دارالحکومت کی میئر بن گئیں

سعاد عبدالرحیم واحد خاتون ہیں جنہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


خبر ایجنسی July 05, 2018
سعاد عبدالرحیم واحد خاتون ہیں جنہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تیونس کی اعتدال پسند اسلامی جماعت کی رْکن ایک خاتون کو دارلحکومت تیونس سٹی کا میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ تیونس میں کسی خاتون کو ایسا کوئی عہدہ ملا ہے۔ 54 سالہ سْعاد عبدالرحیم پیشے کے اعتبار سے فارمسسٹ ہیں۔ انہیں میونسپل کونسل میں ووٹنگ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران منتخب کیا گیا۔

تیونس بھر میں النہضۃ پارٹی سے تعلق رکھنے والی قریب ایک درجن خواتین نے میئر بننے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم سعاد عبدالرحیم واحد خاتون ہیں جنہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔