بلوچستان میں خواتین کی بڑی تعداد انتخابی میدان میں

جنرل نشستوں کیلیے25 اورمخصوص نشستوں پر 58خواتین سامنے آگئیں

راحیلہ حمید درانی، یاسمین لہڑی، زبیدہ جلال امیدواروں میں نمایاں۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں خواتین کی سیاست میں نمائندگی اور موجودگی ابھرکرسامنے آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ دور گیا جب بلوچستان کے روایتی قبائلی معاشرے میں خواتین صرف اپنی صنف کیلیے مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑاکرتی تھیں، اب ایسا نہیں ہے جس کااندازہ قومی اورصوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل نشستوں پرالیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے بخوبی لگایاجاسکتاہے۔


بلوچستان میں قومی وصوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر12خواتین آزاد امیدوار کی حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہیں۔خواتین امیدواروں میں سے 2,2کاتعلق پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی،بی این پی اورایم ایم اے سے ہے۔

اسی طرح ن لیگ کی ٹکٹ پر راحیلہ حمیددرانی قومی اورصوبائی اسمبلی کی ایک،ایک نشست پرامیدوار ہیں جبکہ نیشنل پارٹی ،پی ٹی آئی اوراور بی این پی عوامی کی ایک،ایک امیدواربھی انتخابی میدان میں ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے265سے2خواتین راحیلہ حمیددرانی اور یاسمین لہڑی الیکشن لڑ رہی ہیں،جنرل نشست پر الیکشن میں حصہ لین یوالی خواتین میں زبیدہ جلال بھی شامل ہیں۔زبیدہ جلال اس سے قبل 2002 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔

 
Load Next Story