نوازشریف کے واپس نہ آنے پرن لیگی قیادت حیرت زدہ

انتخابی مہم متاثرہونے کاخدشہ،موجودہ صورتحال میں واپسی ضروری تھی،رہنما


سردار سکندر July 05, 2018
انتخابی مہم متاثرہونے کاخدشہ،موجودہ صورتحال میں واپسی ضروری تھی،رہنما۔ فوٹو:ڈیلی میل

سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی حالت بہترہونے تک پاکستان واپس نہ آنے کافیصلہ مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کیلئے حیرانی کاباعث ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ پارٹی قائد کے سیاسی منظرنامے سے غائب ہونا انتخابی مہم کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

ن لیگ کے بعض سینئرپارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ن لیگ کی قیادت توقع کررہی تھی کہ سابق وزیراعظم آج (جمعرات کو) پاکستان پہنچ جائیں گے اورکل(جمعہ کو) احتساب عدالت میں پیش ہونگے لیکن نوازشریف نے اس کے برعکس ارادے ظاہرکئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ایک سنیئررہنمانے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر سابق وزیراعظم اورسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان خفیہ ڈیل کی رپورٹوں کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں میاں صاحب پاکستان واپس آنے اورعدالت کافیصلہ سنناچاہیے تھا تاکہ یہ ابہام دورہوکہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی اورخواہ کچھ بھی ہوجائے وہ چیلنجوں کاسامنا کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔