عباسی صاحب حکومت نہ آئی تو انہی عدالتوں میں آنا پڑے گا لاہور ہائیکورٹ
عابد شیرعلی کا بھائی عمران نا اہل قرار، نوانی برادران، نذیر آرائیں کو الیکشن لڑنے کی اجازت
لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57 سے ن لیگ کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیس میں متعلقہ آر او کو آج (جمعرات کو) ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عباسی صاحب! باتیں کرنی بندکردیں، آپ کی حکومت نہ آئی تو انہی عدالتوں میں آنا پڑے گا۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ این اے57سے شاہدخاقان عباسی کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقانعدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیاکہ اپیلٹ ٹریبونل کسی کو تاحیات نااہل نہیں کرسکتا، شاہد خاقان عباسی نے اثاثوں کی تمام تفصیلات کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیں، ریٹرنگ افسر چاہے تو کاغذات نامزدگی میں چیزیں ٹھیک کراسکتا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ چھوٹی موٹی تبدیلی تو ہوسکتی ہے لیکن بڑی تبدیلی نہیں ہوسکتی، عدالت نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیاکہ آپ پر جو اعتراضات لگائے گئے کیا وہ درست نہیں، عدالتوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، حکومت ہمیشہ کسی کی نہیں رہتی، بادشاہی صرف اللہ کی ہے کیا سیاستدان اس پر یقین نہیں رکھتے؟ عدالت نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیاکہ نوازشریف کی نااہلی پر آپ نے کہاکہ میرے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں تو کیا آپ کو ایسا کہنا چاہیے تھا؟
عدالت نے کہاکہ عباسی صاحب! ہم آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں، حکومت کبھی کسی کی تو کبھی کسی اور کی ہوتی ہے، عدالتیں قانون کے مطابق چلتی ہیں، جج کی کرسی پر بیٹھنا اتنا آسان نہیں جتنا نظر آتا ہے، باتیں کرنی بند کردیں، آپ کی حکومت نہ آئی تو انہی عدالتوں میں آنا ہے، ایڈیشنل سیشن جج مجرم کو سزائے موت دیتا ہے مجال ہے مجرم آگے سے ایک لفظ بھی بولے، جس نہج پر یہ ملک پہنچ چکاہے اس کے آگے کوئی گنجائش نہیں ہے۔
فاضل عدالت نے حلقہ این اے57 سے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیس میں آج متعلقہ آر او کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو پی پی 117 فیصل آباد سے الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار دے دیا، عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوے اپیل خارج کردی۔
این اے67 سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پرسماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بھکر سے حلقہ این اے 98اور پی پی 90 اور 91سے نوانی برادران کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2ر کنی بینچ نے این اے81 گوجرانوالہ سے تحریک لبیک کے مولانا اشرف اصف جلالی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سماعت کیلیے فل بینچ کو بھجوادی،فل بینچ 12 جولائی کوکیس پر سماعت کرے گا۔