ویرات کوہلی تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
بھارتی کپتان نے کارنامہ کیریئر کی56ویں ٹوئنٹی20اننگز کے دوران انجام دیا
ویرات کوہلی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں تیزی سے 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کرکٹر بن گئے، انھوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں گذشتہ دن انجام دیا۔
اسٹائلش بیٹسمین نے کیریئر کی 56 ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا، وہ پہلے بھارتی اور تیزترین بیٹسمین بنے،کوہلی کو میچ سے قبل 2 ہزار رنز کی تکمیل کیلیے صرف 8 رنز درکار تھے، اب وہ 2012 رنز کے ساتھ آل ٹائم فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
اب تک عالمی کرکٹ میں صرف 4 بیٹسمین دو ہزار یا اس سے زائد رنز بناپائے ہیں، کوہلی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 73 اننگز میں 2271 رنز اپنے نام جوڑپائے ہیں، ان کے ہموطن اور سابق کپتان برینڈن میک کولم نے 71 اننگز میں 2140 رنز بنارکھے ہیں جبکہ پاکستانی اسٹار شعیب ملک نے بھی زمبابوے میں جاری ٹرائنگولر سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان الیون کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اب تک 94 اننگز میں 2051 رنز اپنے نام جوڑچکے ہیں۔
آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر براجمان بھارتی کپتان کوہلی ابھی تک مختصر فارمیٹ میں سنچری نہیں بناپائے ہیں، انگلینڈ سے مزید 2 ٹوئنٹی 20 میچز کے بعد بھارتی ٹیم طویل دورے میں تین ایک روزہ مقابلے اور پھر 5 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں بھی حصہ لے گی، دورے کا پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے ایجبسٹن پر شیڈول ہے جبکہ طویل فارمیٹ کا اختتامی مقابلہ 7 ستمبر سے اوول میں شروع ہوگا۔
کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں میں سنچریاں بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، جہاں وہ اب تک 35 تھری فیگر اننگز اپنے نام جوڑ چکے ہیں ، ان سے آگے سچن ٹنڈولکر49 سنچریوں کے ہمراہ ہیں، موجودہ بھارتی کپتان اب تک کیریئر کے 208 ون ڈے انٹرنیشنل میں 58.10 کی اوسط سے 9588 رنز بھی بناچکے ہیں۔