امریکا نے جیمز ڈبنس کو پاکستان اور افغانستان کے لیے نیا نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جیمز ڈبنس پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 70 سالہ جیمز ڈبنس اس سے قبل کوسوو اور صومالیہ میں امریکی سفارت کار جب کہ افغانستان میں امریکی نمائندے کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
ڈبنس انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس پالیسی کے ڈائریکٹر تعینات رہے اور یورپی یونین میں امریکی سفارت کار کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کیں۔