جیمز ڈبنس پاکستان اور افغانستان کے نئے نمائندہ خصوصی مقرر

جیمز ڈبنس پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، امریکی حکام


ویب ڈیسک May 04, 2013
جیمز ڈبنس پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، امریکی حکام فوٹو: فائل

امریکا نے جیمز ڈبنس کو پاکستان اور افغانستان کے لیے نیا نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جیمز ڈبنس پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 70 سالہ جیمز ڈبنس اس سے قبل کوسوو اور صومالیہ میں امریکی سفارت کار جب کہ افغانستان میں امریکی نمائندے کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔


ڈبنس انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس پالیسی کے ڈائریکٹر تعینات رہے اور یورپی یونین میں امریکی سفارت کار کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں