دیپکا پڈوکون نئی فلم میں رنبیر کیساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

اداکارہ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘،’’چنائی ایکسپریس ‘‘ اور ’’رام لیلا‘‘میں اہم کرداروں میں جلوہ گرہونگی۔


Net News May 04, 2013
غلطیوں سے سیکھتی ہوں، اپنی نقاد بھی خود ہوں، نئی فلموں میں پرفارمنس یادگار ہوگی،27 سالہ بالی وڈ اداکارہ و ماڈل کا خصوصی انٹرویو۔ فوٹو : فائل

LONDON: بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی نئی فلم میںرنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گرہونگی ،رنبیر اور دیپکا کی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی ''رواں سال 31 مئی کو سینماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔

اداکارہ دیپکا کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی اس رومانوی فلم میں منفرد کردار نبھایا ہے۔ اس کے بعد فلم ''چنائی ایکسپریس ''میں نظر آؤں گی ،جب کہ29 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم''رام لیلا ''میں اداکار رنویر کے ساتھ نئے انداز سے نظر آؤں گی۔ اداکارہ کی تامل فلم 5 جولائی کو ریلیز کی جائے گی ۔اس فلم میں یادگار پرفارمنس پر مداحوں کی پسند کی مہر ضرور لگے گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے کام پر خود تنقیدی نظر رکھتی ہوں اپنی خامیوں پر خاص توجہ دیتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اچھے لوگ بہت ہیں اور اچھی پرفارمنس دکھانے والوں کا بھی تانتا بندھا رہتا ہے تاہم اپنے کام پر نظر رکھنا اور تنقیدی اعتبار سے کام کرنا بہت مشکل ہے یہ مشکل کام اب میں نے اپنی زندگی میں شامل کررکھا ہے اور اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہی غلطیوں سے سیکھنا بھی شروع کردیا ہے۔ 27 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ بہت مختصر عرصے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری ہے تاہم اب تک جو بھی کام کیا ہے اس سے بہت خوش ہوں اور اپنی پرفارمنس کو بہتر بنایا ہے ۔اداکارہ دیپکا پڈو کون نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں اپنے کردار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسی طرح محنت کرتی رہوں گی ۔بالی وڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہوں مجھے اس بات کا احساس ہے اور اب اپنی اسی ساکھ کو بھی برقرار رکھنا چاہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ قلیل عرصے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ،خود کو اس حوالے سے بھی خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ کام کے حوالے سے میرا اپنا معیار بہت سخت ہے اور اپنی پرفارمنس سے جلدی مطمئن نہیں ہوتی ہوں، جب تک میں خود اپنے کام سے مطمئن نہ ہوجاؤں کسی طور اسے فائنل نہیں کرتی ،اس بارے میں میرے ساتھی بھی گواہی دیں گے کہ میں اپنے کام کو بہت اہمیت بھی دیتی ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم ''رام لیلا ''تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ فلم رواں سال 29نومبرکو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت نئی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی''کی تشہیری مہم میں بہت مصروف ہوگئی ہوں ۔فلم کی ریلیز کے لیے تیاریاں کررہے ہیں ۔نئے سال پر یہی فلم سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کئی اعتبار سے اس فلم کو اہمیت دے رہی ہوں۔



2012 کی کامیاب ہونے والی فلموں کے باوجود مجھے جو چیز اس فلم میں نظر آرہی ہیں وہ پہلے نہیں تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں کے لیے تشہیری مہم کا آغاز ایک معمول کی بات بنی ہوئی ہے مگر میں اپنی نئی فلم کے حوالے سے یہ بھی کہوں گی کہ یہی فلم ہے جس کے لیے تشہیری مہم چلانے کا حق ادا ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں میں ایک اچھا اضافہ بھی ہے لیکن 2013 کو ویلکم یہی فلم کریگی۔ مجھے بھی 2013 کے لیے آگے بڑھنا ہے ۔نئی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی''پر زیادہ توجہ بھی اسی لیے دی گئی کہ اس نے آنیوالے سال میں اپنا مقام بنانے کے ساتھ فلم کی ٹیم کے لیے بھی نئی راہیں استوار کرنا ہیں ۔اداکارہ نے بتایا کہ کام کے وقت سخت گیر ہوجاتی ہوں ویسے میرا مزاج نرم خو ہی ہے مگر کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔

اپنے کام کو معیاری بنانے کے لیے ہروقت تیاررہتی ہوں اور ہر طرح کے کرداروں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال میں بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بنایا ہے ۔نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگز کے ساتھ اپنی دیگر شوبز سرگرمیوں کو بھی ترتیب دے رہی ہوں۔ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ اب تک اپنی اننگ بڑی خوبصورتی سے کھیلی ہے اور آنیوالے سال پر بھی مجھ سے شائقین بجا طور پر یہ توقع وابستہ کرسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میری پرفارمنس کو پسند کرنے پر مداحوں کی بے حد شکر گزار ہوں۔ ہر عمر اور طبقے کے افراد نے مجھے پسند کرکے کامیابی کی سند دی ہے۔ اسی وجہ سے میں اپنے کام سے بہت مطمئن ہوں۔

اپنی پرفارمنس پر خود بھی خوش ہوتی ہوں جب مجھے اس بات کا یقین ہوجائے کہ میری پرفارمنس حیقیقی معنوں میں دلچسپی کا سبب بنے گی تو پھر مجھے اطمنان کیوں نہ ہو،؟ انھوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران نئے انداز بھی اپناؤں گی اور گیتوں پر پرفارمنس کا جادو بھی چلاؤں گی۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیریں بھی بعض اوقات بڑی خوشیاں دینے کا سبب بنتی ہیں ۔میں تو چھوٹی باتوں اور چھوٹی سی کامیابی کو بھی اپنے لیے بڑا سمجھتی ہوں ،کسی کام کو بھی کم تر نہیں جانا ،اپنے کام کی اہمیت کا ادراک ہے۔ میں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے کی کوشش کرتی ہوں ۔عام زندگی میں ملنسار ہوں ۔کسی کی دل آزاری نہیں کرسکتی۔ اپنے کام کو ہر حال میں مکمل کرنا میرا مقصد ہوتا ہے اور جب تک کام مکمل نہ ہوجائے مجھے بے چینی سی لگی رہتی ہے۔

اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ ہر آنے والے دن میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام کو مزید بہتربناؤں اور نئے چیلنج کے لیے بھی خود کو تیار رکھتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ روٹین کے کام کرنیے سے فارغ رہنے کو ترجیح دینے کی بھی قائل ہوں۔ فلم ''کاک ٹیل''کے لیے میری پرفارمنس پر بہت زیادہ رسپانس ملا ہے اور اس بات پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔یونہی رسپانس ملے گا تو پھر میرا شائقین سے ایک طرح کا رابطہ بھی رہے گا۔ کیونکہ ان کی پسند اور ناپسند سے اصل میں اپنے کام کو پرکھا جاسکتا ہے اصل پیمانہ یہی لوگ ہیں لیکن میں ان تک اپنے کام کو لانے سے قبل خود بھی ا پنی پرفارمنس کا تنقیدی جائزہ لیتی ہوں۔ انھوں نے کہا اس کے بعد کسی ایوارڈ کی اہمیت زیادہ ہوجاتی ہے۔ اپنی پرفارمنس پر ملنے والے حالیہ ایوارڈ کی بھی دہری خوشی ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ محنتیں رائیگاں نہیں جاتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔