پہلا ٹیسٹ بنگلادیش اپنی تاریخ کے کم ترین اسکور43 رنز پرڈھیر

مہمان ٹیم 18.4 اوورز ہی کھیل سکی،اننگز میں سب سے کم 26رنز پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام درج ہے۔


Sports Desk July 05, 2018
مہمان ٹیم 18.4 اوورز ہی کھیل سکی،اننگز میں سب سے کم 26رنز پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام درج ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین ٹوٹل 43 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی تاریخ کے کمترین ٹوٹل 43 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لٹن داس 25 رنز بناکر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچانے والے واحد کھلاڑی ثابت ہوئے، میزبان ٹیم نے ایکسٹراز میں کوئی رن نہیں دیا، کیمار روئچ نے 5 اوورز میں 8رنز کے عوض 5 شکار کیے، پیٹ کمنز نے 4اوورز میں 11رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کپتان ہولڈر کو 4.4 اوورز میں 10رنز کے بدلے 2وکٹیں ملیں۔

مہمان ٹیم 18.4 اوورز ہی کھیل سکی،اننگز میں سب سے کم 26رنز پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام درج ہے، یہ واقعہ 25 مارچ1955 کو آکلینڈ میں انگلینڈ کیخلاف پیش آیا تھا، گذشتہ روز آخری اطلاعات آنے تک میزبان الیون نے جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنالیے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |