چینی جواریوں نے فٹبال ورلڈ کپ پر ساڑھے چار ارب ڈالر داؤ پر لگا دیے

اب تک ایونٹ کو تین ہفتے ہوئے مگر بیٹنگ شاپس کا دھندا پورے عروج پر ہے۔


خبر ایجنسی July 05, 2018
اب تک ایونٹ کو تین ہفتے ہوئے مگر بیٹنگ شاپس کا دھندا پورے عروج پر ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چینی جواریوں نے روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ پر ساڑھے چار ارب ڈالر داؤ پر لگا دیے۔

چینی جواریوں نے اب تک فٹبال ورلڈ کپ پر تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر داؤ پر لگائے ہیں، یہ 4 برس قبل برازیل میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوران داؤ پر لگائی جانے والی سے دگنی رقم ہے۔ اب تک ایونٹ کو تین ہفتے ہوئے مگر بیٹنگ شاپس کا دھندا پورے عروج پر ہے، جہاں نوجوانوں کا خاص طور پر خوب ہجوم دکھائی دیتا ہے۔

ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں گروپ میچ میں ارجنٹائن پر رقم ہار گیا اس لیے لاسٹ16میں دگنی رقم لگائی تاکہ میرا نقصان بھی پورا ہوسکے مگر ٹیم فرانس سے شکست کا شکارہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں