رحیم یارخان کے قریب قومی شاہراہ پربس اورٹرک میں تصادم 6 افراد جاں بحق

حادثہ موٹرسائیکل کوبچاتے ہوئے پیش آیا، موٹروے پولیس


ویب ڈیسک July 05, 2018
حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، پولیس: فوٹو: فائل

قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ فتح پورپنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موٹروے اورپنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کرکے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں