شاہ محمود قریشی کے جلسے میں صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی

سیکیورٹی عملے نے ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین کو اسٹیج سے دھکا دیکر نیچے گرادیا

منتظمین کے ناروا سلوک کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کیا اور جلسہ گاہ سے چلے گئے۔

عمرکوٹ میں غوثیہ جماعت کے روحانی پیشوا شاہ محمود قریشی کے جلسے کی کوریج کے لیے جانے والی ایکسپریس نیوز کی ٹیم کے ساتھ وہاں سیکیورٹی پر تعنات افراد کی بد تمیزی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے جلسے کا بائیکاٹ کر دیا۔

عمرکوٹ کے ماروی گرائونڈ میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف و فنکشنل لیگ کے مشترکہ جلسہ کی کوریج کے لیے جانے والی ایکسپریس نیوز کی رپورٹنگ ٹیم کے علاوہ دیگر نجی نیوز چینل کے صحافیوں کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی امور پر تعینات ڈنڈا بردار افراد کی جانب سے سخت بدتمیزی کی گئی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔




جبکہ ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین کو اسٹیج سے دھکا دیکر نیچے گرادیا گیا۔ منتظمین کے ناروا سلوک کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کیا اور جلسہ گاہ سے چلے گئے۔ جلسے کی سیکیورٹی پر تعینات افراد کی بد تمیزی کے باعث جلسہ سخت بد نظمی کا شکار رہا اور لوگوں کی بڑی تعداد قائدین کا خطاب سنے بغیر واپس لوٹنے لگی۔
Load Next Story