کسی حکومت نے فنکاروں کی فلاح کیلیے کردار ادا نہیں کیا سنگیتا

فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد معاشی مشکلات کا شکار ہیں لیکن ان کی کسی نے ان کی داد رسی نہیں کی، سنگیتا


Cultural Reporter May 04, 2013
فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد معاشی مشکلات کا شکار ہیں لیکن ان کی کسی نے ان کی داد رسی نہیں کی، سنگیتا فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی نامور ادکارہ ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا یہ انتہائی افسوناک بات ہے کہ آج تک کسی حکومت نے نہ تو فنکاروں کی فلاح بہبود کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے اور نہ ہی پاکستان کی وہ فلم انڈسٹری جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہے اس کے لیے کچھ کیا گیا وعدہ تو بہت کیے گئے لیکن ان پر عمل نہ ہوسکا۔

گزشتہ حکومت نے فلم انڈسٹری کے لیے 5 کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا پھر 30لاکھ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے دینے کا اعلان کیا لیکن صرف3 لاکھ دے کر خاموشی اختیار کرلی گئی،یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی میں ایشین آرٹ کونسل ویلفئیر ٹرسٹ کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثت سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کا فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد معاشی مشکلات کا شکار ہیں لیکن ان کی کسی نے ان کی داد رسی نہیں کی اور نہ کسی نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا، یہی وجہ کہ فنکار سیاسی جماعتوں کے رویہ سے سخت نالاں نظر آتے ہیں انھوں نے کسی بھی کسی جماعت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا متحدہ قومی موومنٹ کچھ عرصہ قبل لاہور فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کی تھی اور تعاون کا یقین دلایا تھا۔

انھوں نے ایشین آرٹ کونسل کی کوششوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں اپنی بقاء کی جنگ خود لڑنی ہے ادارہ نے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے جس کام کا آغاز کیا ہم سب ان کے ساتھ ہیں ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت ہی اپنے مسائل حل کرنے ہوں گے،اس موقع پر ایشین آرٹ کونسل کے جنرل سکریٹری عمران رضا نے کہا کہ ہمارا ادارہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے عملی طور پر کام کررہا ہے فنکاروں کو طبی سہولتوں کے لیے اقدامات کیے ہیں جب کہ قومی ائیر لائن میں رعائتی نرخوں میں ٹکٹ کی سہولت کے لیے بھی جلد اعلان ہوگا، ادارے کے چئیرمیں اسلم محمود دہلوی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں امید ہے کہ جلد ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں