ڈرامے کی کہانی میں مزاح کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے اداکار نبیل

میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی کہانیوں پرزیادہ توجہ دی جائے جولوگوں کے دل میں اترجائے، نبیل


Showbiz Reporter May 04, 2013
میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی کہانیوں پرزیادہ توجہ دی جائے جولوگوں کے دل میں اترجائے، نبیل فوٹو : فائل

اداکارنبیل نے کہاہے کہ ڈرامے کی کہانی میں اگرمزاح کاپہلوہوتولوگ اسے روایتی ڈراموں سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی کہانیوں پرزیادہ توجہ دی جائے جولوگوں کے دل میں اترجائے اس وقت ملک کی جوصورت حال ہے اس میں عوام ذہنی دباوکاشکارہے ہرتیسرا آدمی کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے ایسے میں ہمارے فنکاروں چاہیے کہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ایساکام پیش کریں جس سے کچھ دیرکے لیے عوام کی پریشانیاں ختم ہوجائیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نبیل کا کہنا تھا کہ میں اس وقت دونئے سیریلز کے لیے کام کاآغاز کررہا ہوں ان کی کہانیاں بھی مزاح کے گرد گھومتی ہے مجھے یقین ہے کہ خواتین اور بچوں کو میرا کام پسندآئیگا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکارفلم کے لیے کوشش کررہے ہیں یہ اچھاعمل ہے دعاہے کہ ماری انڈسٹری دوبارہ بحال ہوجائے تاکہ فنکاروں کو مزید روزگار مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں