قومی اسمبلی کے حلقہ NA250 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS113PS112 کا تفصیلی جائزہ
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-250 کی تفصیلات
حلقہ کی آبادی 492895 | رجسٹرڈ ووٹرز 365531 | مرد ووٹرز 201806 | خواتین ووٹرز 16325 |
حلقے میں شامل علاقے:
صدر ٹاؤن کے سٹی ریلوے کالونی، گاڑھی کھاتہ، صدر سول لائن، ہجرت کالونی، کلفٹن، شاہ رسول کالونی، کہکشاں، ڈولی کھاتہ، برزٹہ لائن، ریلوے کالونی کینٹ، دہلی کالونی، ڈیفنس فیز 1 سے 4، فیز 6 & 8 اور ڈیفنس 5 & 8، قیوم آباد
حلقہ کی نمایاں خصوصیات:
گورنرہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، تاریخی فریئر ہال، جناح اسپتال، کراچی پریس کلب،کینٹ ،سٹی ریلوے اسٹیشن، برنس روڈ فوڈاسٹریٹ، غیرملکی قونصلیٹ، اسٹیٹ بینک، مختلف بینکوں کے مرکزی دفاتر، کراچی اسٹاک ایکسچینج، صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس، فائیواسٹار ہوٹلز،آرٹس کونسل، اہم مارکیٹیں اور عجائب گھر
امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
خوش بخت شجاعت(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، نعمت اللہ خان(جماعت اسلامی٭ترازو)، سید محمد حنیف(اے این پی٭لالٹین)، راشد حسین ربانی(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،ڈاکٹر عارف علوی(تحریک انصاف٭بلا)، سید علی حسین(مجلس وحدت المسلمین٭خیمہ)، وسیم احمد(مہاجر قومی موومنٹ حقیقی٭موم بتی)، محمد عبداللہ عرف مفتی کفایت اللہ(جے یوآئی ف٭کتاب)،محفوظ یار خان(عوامی مسلم لیگ٭قلم دوات)،کامران ٹیسوری(مسلم لیگ فنکشنل٭گلاب)، ملک شمریز اعوان، خان امان اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔
حلقہ کے نمایاں مسائل:
یہ حلقہ مالیاتی اورریڈزون کہلاتاہے، اس حلقے میں شامل مارکیٹوں میں بھتہ خوری اور غیرقانونی پارکنگ یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ ہےیہ حلقہ مالیاتی اورریڈزون کہلاتاہے، اس حلقے میں شامل مارکیٹوں میں بھتہ خوری اور غیرقانونی پارکنگ یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس حلقے میں اہم شاہراہیں شامل ہیں جسکی وجہ سے یہاں شام کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول ہے تاہم بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ،سیوریج کا بوسیدہ نظام،سڑکوں کی خستہ حالی، سرکاری اسکولوں کی خراب حالت اور اسٹریٹ کرائمز یہاں کے اہم مسائل ہیں
انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟
کامیاب امیدوار
خوش بخت شجاعت (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام
ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)
صوبائی حلقہ پی ایس112کے بارے میں معلومات
خواتین ووٹرز 70866 | مرد ووٹرز 91888 | رجسٹرڈ ووٹرز 162754 |
حلقے میں شامل علاقے:
صدرٹاؤن کی سٹی ریلوے کالونی، گاڑھی کھاتہ، صدر سول لائن، ہجرت کالونی، کلفٹن، شاہ رسول کالونی اور کہکشاں
حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
حافظ محمد سہیل(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، خالد اقبال (اے این پی٭لالٹین)، خرم شیرزمان (تحریک انصاف٭بلا)، کرم اللہ وقاصی(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، محمد وزیر رہبر (جے یوپی٭چابی)، نادر خان (سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، محفوظ یار خان (عوامی مسلم لیگ٭قلم دوات)، ذکریا حسین(مسلم لیگ فنکشنل٭گلاب)،اخترجاوید خان، اختر علی، غزالہ سیفی، عبدالقیوم سومرو اور دیگر شامل ہیں۔
انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
مقیم عالم (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
سید نجمی عالم (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)
صوبائی حلقہ پی ایس113کے بارے میں معلومات
خواتین ووٹرز 92859 | مرد ووٹرز 109918 | رجسٹرڈ ووٹرز 202777 |
حلقے میں شامل علاقے:
کراچی کنٹونمنٹ کے ڈولی کھاتہ اور برزٹہ لائن، کلفٹن کنٹونمنٹ کے ریلوے کالونی کینٹ، دہلی کالونی، ڈیفنس فیز 1 سے 4، ڈفینس فیز 6 اور 7 ،اور ڈیفنس فیز 5 اور 8، سول لائن اور قیوم آباد۔
حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق:
اسد حسین زبیری(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، علی راشد(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، سلیم ضیاء (مسلم لیگ(ن)٭شیر)،سردار رحیم(مسلم لیگ فنکشنل٭گلاب)، بختیار احمد (متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، ثمر علی خان(تحریک انصاف ٭بلا)، حمید اللہ خان ایڈووکیٹ(اے این پی٭لالٹین)،عاشق حسین(جے یوآئی ف٭کتاب)، عارف منصوری(سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ) ودیگر شامل ہیں۔
انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
عسکری تقوی (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
سلیم ضیاء (مسلم لیگ (ن)