امیدواروں کودھمکیاں دینے اور انہیں تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی آمریتوں کی باقیات و حواریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کی قیادت کی تیسری نسل آج بھی آمریتوں کی باقیات سے نبردآزما ہے۔
سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں 5 جولائی کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آمر ضیاء نے جمہوریت پسند افراد کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا اور قید تنہائی کی سزائیں دے کر ملک سے جمہوریت کا صفایا کرنے کی سازش کی لیکن وہ شہید ذوالفقاربھٹو کا عزم و حوصلہ توڑنے میں ناکام ہوئے جبکہ ذوالفقار بھٹو نے فخر سے پھانسی کا پھندا گلے میں ڈالا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے بحالی جمہوریت کی عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں، لیکن ناکام ہوئے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے تین آمریتوں کے خلاف لڑائی لڑی اور انہیں شکست دی، پی پی پی قیادت کی آج تیسری نسل آمریتوں کی باقیات سے نبرد آزما ہے، آج بھی امیدواروں کودھمکیاں دینے اورتنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں پیپلزپارٹی آمریتوں کی باقیات و حواریوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔