چیمپئنز ٹرافی انگلش اسکواڈ میں بوپارا اور بریسنن بھی شامل

کہنی کی انجری سے چھٹکارا پانے والے سوان ایک بار پھر بلو شرٹ زیب تن کریں گے۔


AFP/Sports Desk May 04, 2013
کہنی کی انجری سے چھٹکارا پانے والے سوان ایک بار پھر بلو شرٹ زیب تن کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلیے اسکواڈ میں روی بوپارا اور ٹم بریسنن کو بھی شامل کر لیا۔

27 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین بوپاراگذشتہ برس ستمبر سے کسی ون ڈے میچ میں حصہ نہیں لے سکے، سلیکٹرز نے انھیں سمت پٹیل، لیوک رائٹ اور رکی کلارک پر ترجیح دی، جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم گراؤنڈز پر اپنی آخری سیریز کے4میچز میں بوپارا محض 22 رنز ہی بنا سکے تھے، اسی وجہ سے انھیں بھارت اور نیوزی لینڈ جانے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔

28 سالہ پیسر بریسنن ٹخنے کی انجری کے سبب رواں برس کیویز کے دیس نہیں جا سکے تھے، اسٹار بیٹسمین کیون بیٹسمین گھٹنے میں تکلیف کے سبب پہلے ہی میگا ایونٹ سے دستبردار ہو چکے، ہوم گراؤنڈز پر ہونے والے میچز میں فاسٹ بولر جیڈ ڈیرن بیچ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں مل سکے گا، ٹیسٹ وکٹ کیپر میٹ پرائر کو ون ڈے سے باہر رکھا گیا اور جوز بٹلر کوٹیم میں جگہ مستحکم بنانے کا موقع دیا گیا۔



کہنی کی انجری سے چھٹکارا پانے والے آف اسپنر گریم سوان بھی ایک بار پھر بلو شرٹ زیب تن کریں گے۔ 15رکنی اسکواڈ کی قیادت ایلسٹر کک کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیئراسٹو، ای ین بیل، روی بوپارا، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، ایو مورگن، جوئے روٹ، گریم سوان، جیمز ٹریڈویل، جوناتھن ٹروٹ اور کرس ووئکس شامل ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز31 مئی جبکہ چیمپئنز ٹرافی6 جون سے شروع ہونی ہے۔

دریں اثنا انگلش سلیکٹر جیف ملر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ روی بوپارا کیا کرنے کا اہل ہے اسی لیے اسے ایک اور موقع دے دیا، وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں یکساں مہارت رکھتا اور اسکواڈ کو مزید استحکام بخش سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں