پاورڈویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل گرفتارسی ایف او کی ایک ارب روپے سے زائد کی جائیدادضبط
اکرام نوید نے شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کوبھی 13 کروڑ روپے کی رقم سے نوازا، ذرائع
نیب نے پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے گرفتار چیف فنانس آفیسر اکرام نوید کی ایک ارب روپے سے زائد کی جائیدارضبط کرلیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور نے پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے گرفتار سی ایف او اکرام نوید کی ایک ارب روپے سے زائد کی جائیداد ضبط کرلیں۔ ذرائع کے مطابق اکرام نوید نے سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کو بھی 13 کروڑ روپے کی رقم سے نوازا، عمران علی یوسف کے پلازے کی پوری ایک منزل بعد میں کرائے پرلی اورادائیگیاں پہلے کردی گئیں۔
عمران علی یوسف بھی ایک بارنیب میں پیش ہونے کے بعد بیرون ملک فرارہوگئے، عمران علی کواپنی صفائی کے لئے آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے تاہم پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صاف پانی اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نیب لاہورکے آفس میں پیش ہوئے جہاں ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔