آئی پی ایل کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو آؤٹ کلاس کردیا
نائٹ رائیڈرز نے ہدف 17.2 اوورز میں محض2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو 8 وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا۔
ناکام سائیڈ نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹ پر132 کا مجموعہ ترتیب دیا، آسٹریلوی اوپنر شین واٹسن (35) کے بعد سنجو سیمسن نے 40 رنز بناکر ٹیم کو تقویت پہنچائی، انگلش بیٹسمین اویس شاہ بھی24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ڈریوڈ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے آئے اور 6 پر ناٹ آؤٹ رہے، سچترا سینانائیکے نے 26 رنز کے عوض2 شکار کیے۔
نائٹ رائیڈرز نے ہدف 17.2 اوورز میں محض2 وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان و اوپنر گوتم گمبھیر12رنز بناسکے، منویندر بسلا29 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے دوسرے پلیئر بنے، جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس اور یوسف پٹھان نے تیسری وکٹ کیلیے 78رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، یوسف نے49 اورکیلس نے 33 رنز اسکور کیے۔