ایشین اسکواش عامر اطلس اور فرحان کی سیمی فائنل میں رسائی

پاکستانی اسٹارزآج ملائیشیا اور کویت کے پلیئرز سے مقابلہ کریں گے، ویمنز کوارٹر فائنل میں میزبان کی آخری امید ماریہ۔۔۔


Sports Reporter May 04, 2013
پاکستانی اسٹارزآج ملائیشیا اور کویت کے پلیئرز سے مقابلہ کریں گے، ویمنز کوارٹر فائنل میں میزبان کی آخری امید ماریہ طور کوملائیشین حریف سے مات۔ فوٹو: فائل

ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عامر اطلس خان اور فرحان محبوب نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

فیصلہ کن معرکے میں شمولیت کیلیے ہفتے کو عامر ملائیشین حریف محمد اشرف اذان جبکہ فرحان کویتی حریف عبداللہ سے مقابلہ کریںگے۔ ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی آخری امید ماریہ طور بھی کوارٹر فائنل میں ملائیشین لیو وی کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے مینز کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عامر اطلس خان نے نفیظوان کو سخت مقابلے کے بعد مات دی، پہلا گیم مہمان کھلاڑی نے11-7 سے اپنے نام کیا،دوسرے میں میزبان پلیئر نے11-9 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا، تیسرا گیم بھی عامر کے نام رہا، چوتھے میں نفیظوان نے 11-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ ایک مرتبہ پھر برابر کردیا، آخری گیم میں سخت مقابلے کے بعد پاکستان نمبر ون نے 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔



دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نوجوان پلیئر فرحان محبوب نے ہوم کورٹس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کے لیو کو3-0 سے باآسانی زیر کیا، ان کی فتح کا اسکور 11-5،11-5اور11-6 رہا۔ ایک اور فائنل ایٹ مقابلے میں کویت سے تعلق رکھنے والے عبداﷲ نے پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال کو با آسانی11-8، 11-9اور11-8 سے مات دے کر سیمی فائنل میں نشت بک کرائی۔

ملائیشیا کے اشرف اذان نے ہانگ کانگ کے میکس لی کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا، فاتح کھلاڑی نے پہلا گیم11-9 سے جیتا، دوسرے میں3-11 سے ناکامی کاسامنا کرنا پڑا جس کے بعد ملائیشین پلیئر نے اگلے دونوں گیمز جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی واحد امید ماریہ طورکو ملائیشین حریف لیووی نے شکست دے دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی جوئے نے ہم وطن لیو کو مات دی۔ آخری ویمنز کوارٹر فائنل میں ڈیلا ارنلڈ نے ہانگ کانگ کی ٹوئنگ کو زیر کرتے ہوئے فائنل فور میں رسائی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |