شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد

پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے، سیکرٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پیمرا نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں انتخابی نتائج کا شام 7 بجے سے پہلے اعلان کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا سے ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے جب کہ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا، رجسٹرڈ ووٹر صبح 8 سے شام 6 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔
Load Next Story