فخر زمان 2018 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز کے ٹاپ اسکورر بن گئے
فخر زمان 12 میچز کھیلتے ہوئے 3 نصف سنچریز کی مدد سے 425 رنز کیساتھ ٹاپ پر آگئے
پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
فخر زمان نے یہ اعزاز ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجام دیا، انہوں نے 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، وہ 2018 میں 12 میچز کھیلتے ہوئے 3 نصف سنچریز کی مدد سے 425 رنز کیساتھ ٹاپ پر آ گئے ہیں، انہوں نے بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون 419 رنز کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ فہرست میں آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ 414 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل 410 رنز کیساتھ ہی چوتھے نمبر پر ہیں۔