عطاء الحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ

سیکرٹری خزانہ اور اسحاق ڈار کو 9 جولائی کو سنیں گے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 05, 2018
ہردفعہ (ن) لیگ کی حکومت نے عطاء الحق قاسمی کو نوازا، چیف جسٹس: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کی فوری طلبی پر سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید پیش ہوئے، وکیل نے بتایا کہ عطاء الحق قاسمی کی 15 لاکھ روپے تنخواہ کی منظوری وزیراعظم نے دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہت ہی سنجیدگی سے معاملہ نیب کو بھجوانے کا سوچ رہے ہیں، قاسمی کا کہنا ہے نوازشریف کی تعریف میں مضامین لکھنے پرلگایا گیا، ہردفعہ (ن) لیگ کی حکومت نے عطاء الحق قاسمی کو نوازا۔

سماعت کے دوران پرویزرشید نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کی تقرری ادارے کوبچانے کے لیے کی گئی تھی، میں نے تنخواہ کے معاملے پرتمام اداروں سے رہنمائی لی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کرلیا ہے، لندن میں تواسحاق ڈار صحت مند پھر رہے ہیں، اب ان کو آنا پڑے گا، دیکھتے ہیں کیسے اسحاق ڈارآنے سے گریزکرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ اوراسحاق ڈار کو9 جولائی کوسنیں گے۔ عدالت نے عطاء الحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں