سنجے دت کی بیٹی ’سنجو‘ سے ناخوش

فلم ’سنجو‘ صرف 5 دن میں 186 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔


ویب ڈیسک July 05, 2018
فلم ’سنجو‘ صرف 5 دن میں 186 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' سے ناخوش ہیں۔

بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم سے خوش دکھائی نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم 'سنجو' کے حوالے سے اب تک کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا حالانکہ رنبیر کپور کی اداکاری میں بننے والی فلم 'سنجو' نے صرف 5 دن میں ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی اور ہدایت کار سمیت پوری ٹیم فلم کی کامیابی کے لیے ہر طرف سے داد وصول کررہے ہیں لیکن ایسے میں تریشالا دت کا کوئی ردعمل نہ دینا حیران کن ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BdXKLOfDs4n/"]

تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے والد کی حوصلہ افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی جب کہ سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم 'بھومی' کی پروموشن میں بھی تریشالا نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور اس کے علاوہ وہ آئے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن 'سنجو' کی ناقابل یقین کامیابی کے باوجود تریشالا کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فلم 'سنجو' میں تریشالا اور ان کی والدہ یعنی سنجے دت کی پہلی بیوی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا اور اسی بات کو لے کر وہ ناخوش ہیں تاہم انہوں نے اب تک اس بات کا اظہار نہیں کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BdYyL5MDVIa/"]

خیال رہے سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اور ان کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں تاہم سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ان دونوں شادیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا بلکہ صرف ان کی تیسری بیوی منیاتا دت کو دکھایا گیا۔



واضح رہے فلم 'سنجو' نے صرف 5 دن میں 186 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے نہ صرف رنبیر کپور کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی بلکہ اسے 2018 کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔