نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں لیکن مجھے اپنی عزت کا خیال ہے چوہدری نثار

اپنی غلطی چھپانے اور جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے، سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 05, 2018
اب یکطرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جا سکتی، چوہدری نثار : فوٹو : فائل

سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا کیوں کہ ان کو اپنی عزت کا پاس نہیں لیکن مجھے اپنی عزت کا خیال ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ عبرت کا نشان وہ لوگ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے قوم کے سامنے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے اور حد تو یہ ہے کہ انہوں نے اس عمل میں اپنے مرحوم، نیک اور پرہیزگار والد کو بھی بلا جواز بدنام کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جیپوں والےعبرت کا نشان بننے والے ہیں

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا، اگر ان کو اپنی عزت کا پاس نہیں تو مجھے تو اپنی عزت کا خیال ہے لیکن اب یکطرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جا سکتی، یہ نہیں ہو سکتا کہ نواز شریف خود یا اپنے پیادوں کے ذریعے دوسروں پر الزامات لگائیں اور خود اپنے آپ کو قوم کے سامنے دودھ سے دھلا ظاہر کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف نے مجھ سے بے وفائی نہیں دشمنی کی

واضح رہے نوازشریف نے گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیپوں والوں سمیت عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشان بننے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔