صحافیوں کیلیے خطرناک ممالک پاکستان8ویں نمبر پرآگیا

پچھلے برس 10ویں نمبر پر تھا،عراق اس سال بھی سر فہرست ہے، رپورٹ


Net News May 04, 2013
پچھلے برس 10ویں نمبر پر تھا،عراق اس سال بھی سر فہرست ہے، رپورٹ فوٹو فائل

صحافیوں کے تحفظ کے عالمی ادارے نے صحافیوں کیلیے12خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان 8ویں نمبر پر ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے)کی جانب سے تازہ رپورٹ کے مطابق عراق گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سر فہرست رہا جبکہ 2012 میں پاکستان 10ویں نمبر پر تھا لیکن صحافیوں کیلیے بڑھتے خطرات اورہلاکتوں کے باعث 8ویں نمبر پر آگیا ہے۔نائجیریا اور برازیل پہلی بار ان ممالک میں شامل ہوئے ہیں جہاں صحافیوں پر تشدد کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں اور ان کے قاتلوں کوکٹہرے میں بھی نہیں لایا جاتا۔ رپورٹ کے مطابق عراق2003ء کے امریکی تسلط کے بعد سے لیکراب تک صحافیوں کیلیے مہلک ترین رہا ہے۔



وہاں اگرچہ صحافیوں کے قتل کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی 90سے زیادہ صحافیوں کے قتل کے مقدمات میں فیصلہ نہیں ہوا اورحکام کوشواہد بھی نہیں ملے۔ فہرست میں صومالیہ دوسرے،فلپائن تیسرے،سری لنکاچوتھے،کولمبیاپانچویں،افغانستان چھٹے نمبر پر ہے۔میکسیکو کا 7واں ،روس کا 9واں،برازیل کا 10واں ،نائیجریا کا 11واں اوربھارت کا 12واں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں