ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس شعیب شیخ کو 7 سال قید کی سزا

شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔


ویب ڈیسک July 05, 2018
شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فوٹو:فائل

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 قید کی سزا سنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 قید کی سزا سنائی دی گئی جب کہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایگزیکٹ کیس میں ملک کی عزت داؤ پر لگی ہوئی ہے، چیف جسٹس

عدالت نے اپنے فیصلے میں شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی، شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جب کہ دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید و 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے اور ملزمان پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا جب کہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائم کے الزامات سے بری قرار دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جعلی ڈپلومے؛ پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ نے کروڑوں کما لیے، نیویارک ٹائمز

واضح رہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 2015 میں ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف کیا تھا جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔