لاہورمیں سنی تحریک کا رہنما قتلعلاقے میں احتجاج

مسجدکے خطیب خرم رضا رکشے میں گھر جا رہے تھے،موتی بازار میں فائرنگ کی گئی


Numainda Express May 04, 2013
مسجدکے خطیب خرم رضا رکشے میں گھر جا رہے تھے،موتی بازار میں فائرنگ کی گئی فوٹو: فائل

لاہورمیں ٹبی سٹی کے علاقے میںسنی تحریک علما بورڈ کے رکن اور جامعہ مسجد بیگم شاہی کے خطیب کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی سنی تحریک کے درجنوں رہنمائوں سمیت سیکڑوں کارکن جائے وقوع اوراسپتال پہنچ گئے،کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوئے مال روڈ تک ریلی نکالی۔



بتایا گیا ہے کہ موڑ سمن آباد کے رہائشی35سالہ مولانا خرم رضا قادری ٹبی سٹی کے علاقے میں واقع بیگم شاہی مسجد میں خطیب تھے جمعے کی شام4بجکر20منٹ پر رکشہ میں گھر کیلیے روانہ ہوئے تھے کہ موتی بازار میں 2 نقاب پو ش موٹر سائیکل سوار وں نے ان پر فائرنگ کر دی 2گولیاں دل پر اور ایک بازو پر لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، رکشہ ڈرائیور محمد مدثربھی زخمی ہوا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی پولیس سمیت اعلیٰ پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی۔ مقتول نے سوگواران میں ایک بیوہ2بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں