
بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کو فلم 'پدماوت' نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے فلم میں رنویر کی اداکاری سے نہ صرف مداح بلکہ ہدایتکار بھی دنگ رہ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ رنویر ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بھی بن گئے اور اب تک متعدد فلمیں سائن کرچکے ہیں جن میں سے ایک سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم '83' بھی ہے جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
#BreakingNews: Ranveer Singh and director Kabir Khan... #1983 to release on 10 April 2020 [Good Friday]... #Reliance #Phantom #VishnuInduri... #Relive83
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 5, 2018
معروف بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بریکنگ نیوز دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم '83' 10 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر اور سنجے کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
فلم '83' کی کہانی 1983 کے آئی سی سی ولڈ کپ ٹرافی کی فاتح ٹیم بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو تھے جب کہ فلم میں رنویر سنگھ سابق کرکٹر کا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'گلی بوائے' کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم 'سمبا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔