نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

کے اليکٹرک کا ٹيرف 12.06 سے 12.77 روپے کرديا گيا


ویب ڈیسک July 05, 2018
ٹیرف میں اضافہ 7 سال کے لیے کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کے ستائے کراچی کے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کو بجلی کا ہائی وولٹیج کا جھٹکا لگادیا، نیپرا نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 71 پيسے فی يونٹ اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا

اضافے کے بعد کے اليکٹرک کا ٹيرف 12.06 سے 12.77 روپے کرديا گیا ہے اور یہ اضافہ 7 سال کے لیے کیا گیا ہے جس سے کراچی کے عوام پر 176 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ایک سو ایک سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 65 پیسے جب کہ 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے ٹریف میں 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں