ومبلڈن اوپن اعصام الحق مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں کامیاب

اعصام الحق اور جین جولین راجرکی جوڑی نے ہسپانوی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی


Sports Desk July 05, 2018
اعصام الحق اور جین جولین راجرکی جوڑی نے ہسپانوی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔

انگلینڈ میں شروع ہونے والے میگا ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے ابتدائی راﺅنڈ میچ میں ہسپانوی جوڑی ڈیوڈ فیرر اور مارک لوپز کو سخت مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ ان کی فتح کا اسکور6-7(3-7)، 4-6 اور 4-6 رہا جب کہ اگلے راﺅنڈ میں ان کا مقابلہ برطانوی جوڑی نیل اسکوپسکی اور کین اسکوپسکی سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔