اسٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں کے اجرا ومنسوخی کیلیے سروے

2سو،2ہزار،10ہزارروپے کے نوٹ جاری کرنے کیلیے عوامی رائے لی جائے گی


Business Reporter May 04, 2013
زیرگردش نوٹوں کے ڈیزائن،کاغذ کے معیار،سیکیورٹی فیچرزکابھی پوچھا جائیگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں 200روپے، 2ہزارروپے اور 10ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے عوامی سروے شروع کردیا ہے۔

نیز ملک میں زیرگردش کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن، سیکیورٹی فیچرز اور نئی مالیت کے کرنسی نوٹوں کے اجرا سمیت زیرگردش کرنسی نوٹوں میں سے کسی نوٹ کو منسوخ کرنے کے بارے میں بھی بینکوں کے ذریعے عوامی سروے شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 5 بڑے بینکوں کی 300شاخوں کو ملک گیر سروے کے لیے منتخب کیاگیا ہے جس میں ہربینک کی شاخ میں 10کسٹمرز اور مجموعی طورپر ملک بھر میں 3ہزار بینک صارفین کی آرا وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔



اسٹیٹ بینک کی جانب سے 5بینکوں الائیڈبینک، ایچ بی ایل، نیشنل بینک، یوبی ایل اور ایم سی بی کو جاری کردہ سروے فارمز میں صارفین سے 200روپے، 2ہزارروپے اور 10ہزارروپے یا کسی اور مالیت کے کرنسی نوٹ کے اجرا کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے، اسی طرح کرنسی نوٹوں کی موجودہ مالیت 10روپے، 20روپے، پچاس روپے، 100روپے، 500روپے، ایک ہزارروپے اور 5ہزارروپے کے کرنسی نوٹوں میں سے کسی نوٹ کو منسوخ کرنے کے بارے میں بھی رائے مانگی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں