سازشیں ناکام انتخابات باہر صورت وقت پر ہونگے صدر زرداری
کراچی میں امن کیلیے جامع سیکیورٹی پلان بنایا اورسیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں
HAMBANTOTA:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو عناصر انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازشیں کررہے ہیں ان کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔
انتخابات ہر صورت میں مقررہ وقت پر ہوں گے اور جو جماعت ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی آئینی طریقے سے اقتدار اسے منتقل کردیا جائے گا ، صدر نے نگراں حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کے تحفظ اور پر امن انتخابات کے کیلیے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے نگراں حکومت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے اور دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے ۔
وہ جمعے کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)زاہد قربان علوی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو کراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلیے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کی کارروائیاں جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے تاہم حکومت ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنادے گی ۔
انھوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ صدر نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انھوں نے ہدایت کی کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف انتہائی سخت ایکشن لیا جائے ۔