پوٹھوہار بیلٹ میں ہماری 8 سیٹیں ہوں گی پرویز اشرف

نگراں حکومت انتخابی عمل کو پرامن بنائے ،لائیو ود طلعت میں گفتگو


Monitoring Desk May 04, 2013
2سیٹوں پر مقابلہ ہوگا،پی پی کاخلا تحریک انصاف نے پورا کیا، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میڈیا کاکردارریفری کا ہے ،الیکشن میں اسے چیک رکھنا چاہیے اور کسی کی سائیڈ نہیں لیناچاہیے۔

انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پچھلی مرتبہ پوٹھوہار بیلٹ میں پیپلزپارٹی کے پاس2سیٹیں تھیں لیکن اس مرتبہ 8 سیٹیں ہوں گی۔ اس وقت سب سے اہم مسئلہ امن و امان کا ہے،سب جماعتوں کو ایک جیسا پرامن سیاسی ماحول ملنا چاہیے لیکن پی پی پی ،اے این پی اور ایم کیو ایم کو ایک جیسا ماحول نہیں مل رہا۔نگراں حکومت انتخابی عمل کو پرامن بنائے اور سب کو تحفظ دے ۔الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق بنایا ہے،اس سے اخراجات میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔



مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اس الیکشن میں پیسے کا بہت عمل دخل سمجھا جارہا ہے اور پیسہ لگ بھی رہا ہے ۔راولپنڈی کے قبضہ گروپ نے کہا تھا کہ میں 2ارب روپے لگاؤں گا اور چودہری نثا رکو سیٹ نہیں جیتنے دوں گا۔ہماری پارٹی کو انتخابی مہم کے لئے 25کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی مگر ہم نے مسترد کردی۔پوٹھو ہاربیلٹ میں راولپنڈی کی ایک سیٹ پر ن لیگ اور پی پی پی کا مقابلہ دیکھ رہا ہوں،دوسری سیٹ شیخ رشید والی ہے ،جہاں سخت مقابلہ ہوگا ،باقی علاقوں میں مقابلہ اتنا سخت نہیں ہوگا۔ پچھلے40برسوں میں پیپلزپارٹی سرفہرست جماعتوں میں سے تھی لیکن اسے میں کہیں نہیں دیکھ رہا،اس کی جگہ کسی نے تو پوری کرنا تھی،سو وہ خلا تحریک انصاف نے پوراکردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں