عام انتخابات خیبرپختونخوا سے 50 خواتین بھی الیکشن لڑ رہی ہیں
پی ٹی آئی جی کی عائشہ گلالئی،(ن)لیگ کی ثوبیہ شاہد قومی اورپی پی کی یاسمین صفدر قومی وصوبائی نشستوں پرالیکشن لڑیں گی
25 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی گلالئی کے سربراہ عائشہ گلالئی سمیت مجموعی طورپر50خواتین امیدوار میدان میں آئی ہیں جن میں سابقہ فاٹا کی 12قومی اسمبلی کی نشستوں پر صرف ایک خاتون امیدوارعلی بیگم ہی میدان میں آسکیں جبکہ صوبہ سے قومی اسمبلی کی 39 نشستوں پر16خواتین میدان میں ہیں۔
عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 مانسہرہ اوراین اے 27پشاورپر سب سے زیادہ 3،3 خواتین امیدوار میدان میں آئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے42پرسب سے زیادہ 3خواتین امیدوار میدان میں ہیں ،قومی اسمبلی کے لیے سب سے زیادہ خواتین آزاد حیثیت میں میدان میں اتری ہیں جن کی تعداد5ہے جن میں سابقہ فاٹا سے علی بیگم خان بھی شامل ہیں جبکہ دیگر میں مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی تین ،تین،عوامی نیشنل پارٹی دو اورمسلم لیگ(ق)،پاک سرزمین پارٹی، تحریک انصاف گلالئی اورتحریک لبیک پاکستان کی ایک ،ایک خاتون امیدوار میدان میں ہے۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف، اے این پی ، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) چاروں پارٹیوں نے پانچ، پانچ خواتین امیدوار میدان میں اتاری ہیں ،چارخواتین امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میںآئی ہیں،قومی وطن پارٹی نے تین ،ایم ایم اے اورتحریک لبیک پاکستان نے دو، دو اورمجلس وحدت المسلمین اورعوامی پارٹی نے ایک ،ایک خاتون امیدوار میدان میں اتاری ہے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں پر این اے ون چترال سے آذاد امیدوارتقدیرہ اجمل ،این اے 7دیر لوئر سے مسلم لیگ(ن)کی ثوبیہ شاہد،این اے13مانسہرہ سے اے این پی کی عفت کلثوم،مسلم لیگ(ق)کی نرگس علی اورآزاد امیدوار عنبرین احسن،این اے15سے پاک سرزمین پارٹی کی نصرت انجم،این اے17ہری پورسے اے این پی کی ارم فاطمہ اورپیپلزپارٹی کی شائستہ ناز،این اے23چارسدہ سے مسلم لیگ(ن)بیگم طاہرہ بخاری، این اے25نوشہرہ سے تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی،این اے27پشاورسے (ن)لیگ کی ثوبیہ شاہد،پیپلزپارٹی کی عاصمہ عالمگیر اورآزاد امیدوارسدرہ قدیم،این اے31سے تحریک لبیک پاکستان کی یاسمین،این اے32کوہاٹ سے آزاد امیدوارمدیحہ فراز،این اے35بنوں سے پیپلزپارٹی کی سیدہ یاسمین صفدراوراین اے46فاٹا سات سے آذاد امیدوارعلی بیگم خان میدان میں ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی 33 امیدواروں میںپی کے10دیر بالاسے پی ٹی آئی کی حمیدہ شاہد،پی کے15دیر لوئرسے آزاد امیدوارسمیرا،پی کے 26کوہستان سے پی ٹی آئی کی سدرہ خالد،پی کے30 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کی ماریہ فاطمہ،پی کے 34 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کی زاہدہ سہیل،پی کے36ایبٹ آباد سے اے این پی کی روبینہ زاہد،پی کے37ایبٹ آباد سے اے این پی کی رخسانہ بی بی اورقومی وطن پارٹی کی رابعہ گل،پی کے 38ایبٹ آباد اے این پی کی بی بی شہناز راجہ اورپیپلزپارٹی کی شازیہ طہماس،پی کے 39ایبٹ آبادسے تحریک لبیک پاکستان کی قاسمہ شاہین،پی کے40ہری پور سے مجلس وحدت المسلمین کی راضیہ جعفری اوراے این پی کی فرازیہ شاہین،پی کے41ہری پور سے اے این پی کی سائرہ سید اورمتحدہ مجلس عمل کی فرزانہ ریحان،پی کے42 ہری پورسے پی ٹی آئی کی صائمہ خالد ،ایم ایم اے کی نسیم اختر اورآزاد امیدوار فائزہ بی بی رشید،پی کے49مردان سے سابق سپیکر عبدالاکبرخان مرحوم کی بیوہ پیپلزپارٹی کی خائستہ بیگم،پی کے51 مردان سے قومی وطن پارٹی کی امتیاز بی بی،پی کے 52 مردان سے عوامی ورکر پارٹی کی ریحانہ بی بی ،پی کے 58چارسدہ سے مسلم لیگ(ن)کی سمیراخان،پی کے60 چارسدہ سے (ن)لیگ کی فرح خان ،پی کے62 نوشہرہ سے آذاد امیدواربی بی سعیدہ،پی کے 72پشاورسے قومی وطن پارٹی کی نرگس ثمین،پی کے77پشاورسے تحریک لبیک پاکستان کی صائمہ شہزاد،پی کے78 پشاورسے آزاد امیدوار ثریاشہاب،پی کے80اور82 کوہاٹ سے مسلم لیگ(ن)کی جمیلہ پراچہ،پی کے88 بنوں سے پیپلزپارٹی کی سیدہ یاسمین صفدر،پی کے89 بنوں سے پیپلزپارٹی کی مہرسلطانہ ،پی کے91 لکی مروت سے پی پی پی کی فرزانہ شیرین اورپی کے 98 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ(ن)کی خورشیدبی بی شامل ہیں۔