عوام شدت پسندوں کو انتخابات میں مسترد کر دینگے رشید گوڈیل
الطاف حسین نے گھر کی سیٹ مجھے دیدی: نبیل گبول‘ لیاری پی پی کا ہے: عبدالقادر پٹیل
ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ عوام اس مرتبہ شدت پسندوں کو الیکشن میں مسترد کردیں گے، ایم کیو ایم کو پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اگر ہم نے لبرل سوچ کو دیوار سے لگادیا تو کیا ہم پاکستان کا اقتدار شدت پسندوں کے ہاتھ میں دینے چاہتے ہیں، اس مرتبہ حیران کن نتائج نکلیں گے، عوام کو پتہ ہے کہ ان کے حق میں کون لوگ ہیں اور کون نہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا ووٹ بینک اب ختم ہوچکا، الطاف بھائی نے اپنے گھر کی سیٹ مجھے دے دی ہے، میرا پیپلزپارٹی سے اصل مقابلہ لیاری میں ہوگا، پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے بہت سے ٹھپے لگائے تھے لیکن اس مرتبہ یہ ٹھپے نہیں لگیں گے۔
قادر پٹیل کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اس کو تو میں نے ٹکٹ لے کر دیا ہے، اس نے اپنی ساری فیملی کو لندن پہنچا دیا ہے، وہ بھی ہارنے کے بعد لندن چلا جائیگا، قادرپٹیل کو تو اس کے اپنے لوگ بھی ووٹ دینا پسند نہیں کرتے۔ پچھلی مرتبہ ایم کیو ایم نے17 سیٹیں لی تھیں اور اس مرتبہ ان کو19 سیٹیں ملیں گی۔اے این پی کے شبیر جان نے کہاکہ پختونوں سے ووٹ لینا بہت مشکل کام ہے، اے این پی نے کراچی میں بڑی قربانیاں دی ہیں، عوام کی بہت خدمت کی ہے، ووٹ مانگنا سب کا حق ہے لیکن اس کے لیے سب کو ایک جیسا ماحول بھی دینا چاہیے، ہمیں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دھمکی آمیز پمفلٹ مل رہے ہیں اور ٹیلی فون آرہے ہیں۔
ہماری سیاست نظریات کی سیاست ہے، ہم ہرکسی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہمارے کسی سے سیاسی اختلافات تو ہو سکتے ہیں لیکن ذاتی اختلافات کسی سے بھی نہیں ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اگر شفاف انتخابات ہوں تو پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں ہراسکتا، لیاری میں ساری جماعتیں اپنا کام کررہی ہیں، ہر آدمی جانتا ہے کہ لیاری میں ہماری اکثریت ہے، ہمارے ووٹ کبھی رنگ نسل کیوجہ سے تقسیم نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی کا ووٹ نظریاتی ووٹ ہے، گڑھی خدابخش میں جو چند لوگ دفن ہیں ان کی محبت آج بھی لوگوں کے دلوں میں ہے، نبیل گبول کو کوئی بھی سیریس نہیںلیتا، ہمارا معمولی ورکر بھی سنجیدہ نہیںلیتا۔