فٹبال ورلڈ کپ نیمار نے 4 میچز میں 14منٹ گراؤنڈ پر لوٹنے میں ہی ضائع کردیے

صرف رواں ایونٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 منٹ تک گراؤنڈ پر لیٹے یا تڑپتے رہے ہیں۔


Sports Desk July 06, 2018
صرف رواں ایونٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 منٹ تک گراؤنڈ پر لیٹے یا تڑپتے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 4 میچز میں 14 منٹ گراؤنڈ پر لوٹنے میں ہی ضائع کردیے۔

نیمار کے منفی حربوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس میں وہ حریف کھلاڑی کی جانب سے دھکے وغیرہ کا تاثر دیکر پنالٹی لینے کی کوشش کرتے ہیں، میکسیکوکیخلاف لاسٹ 16 میچ میں بھی انھوں نے اپنے ٹخنے پر چوٹ کا بہانہ بناکر گھاس پر مچھلی کی طرح تڑپنے کی اداکاری کی تھی مگر ریفری ان کے جھانسے میں نہیں آئے تھے، وہ اس سے قبل میچز میں بھی ایسا کرچکے۔

واضح رہے کہ صرف رواں ایونٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 منٹ تک گراؤنڈ پر لیٹے یا تڑپتے رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں