ناقابل تسخیر یوروگوئین دفاع فرنچ حملہ پسپا کرنے کو تیار
ایڈنسن کی انجری نے ٹیم کو تشویش میں مبتلا کردیا،حریف سائیڈ کا ایمباپے پرانحصار
فٹبال ورلڈ کپ میں آج یوروگوئے کا ناقابل تسخیر دفاع فرنچ حملہ پسپا کرنے کو تیار ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ کاکوارٹر فائنل مرحلہ جمعے سے شروع ہورہا ہے ، پہلے میچ میں یوروگوئے کا سامنا فرانس سے ہونا ہے، جنوبی امریکی ٹیم کو اپنے تقریباً ناقابل تسخیر 4 رکنی دفاع پر ناز البتہ اسٹرائیکر ایڈنسن کیوانی کی فٹنس پر تشویش بھی ہے، وہ پنڈلی کی تکلیف سے دوچار ہیں،ٹیم کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اب تک انھیں اس ایونٹ میں دفاع نے ہی فتوحات سے ہمکنار کیا، جس نے گروپ اسٹیج میں کسی بھی حریف سائیڈ کو گول نہیں کرنے دیا،لاسٹ 16 میں پرتگال کے پیپ نے گیند کو جال میں پہنچایا جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
فرانس کی امیدوں کا محور 19 سالہ اسپیڈ اسٹار ایمباپے نے ارجنٹائن کیخلاف2گولز سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا،انھیں اب یوروگوئے کے مضبوط دفاع میں شگاف ڈالنا ہوگا جس میں خود حریف کپتان ڈیگو گوڈن کے ہمراہ جوز جمنیز، مارٹن کیسرز، ڈیگو لازالٹ اورگول کیپر فرنانڈو موسلیرا شامل ہیں۔ یوروگوئے کا ڈیفنس فیفا ورلڈ کپ کا مشترکہ بہترین ریکارڈ رکھتا ہے، اس کے مقابلے میں فرانس کی ٹیم کو اب تک اس ایونٹ میں 4 گول برداشت کرنا پڑے ہیں،ایک بات تو یقینی ہے کہ ایمباپے کو یوروگوئے کی ٹیم اتنی آزادی سے نہیں کھیلنے دے گی جتنا وہ ارجنٹائن کیخلاف کھیلے تھے۔
یوروگوئین کوچ آسکر تبریز نے کہاکہ اگر فرانس کو اپنے قدم جمانے کا موقع دیدیاتو پھر اس پر قابو پانا بہت ہی مشکل ہے۔ ادھر فرنچ کوچ ڈیڈائر ڈیسچیمپس بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انھیں کوارٹر فائنل میں یکسر مختلف قسم کے کھیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دوسرے مقابلے میں بیلجیئم کے کوچ روبرٹو مارٹینز اس بات کا عندیہ دے چکے کہ انھوں نے ایسا پلان تیار کرلیا جو برازیل کی پارٹی کو اجاڑ سکتا ہے، مگر خود ان کی 'گولڈن جنریشن' کے طور پر جانی جانے والی ٹیم کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ دنیا میں جگمگانے کیلیے ان کے پاس یہ آخری موقع ہے،ان کے پاس ایڈن ہیزار، کیون ڈے برین اور رومیلو لوکاکو جیسے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، مگر 15 جولائی کو ماسکو میں شیڈول فائنل تک سفر جاری رکھنے کیلیے عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود بیلجیئم کی ٹیم کو کچھ خاص کردکھانا ہوگا۔
اسی طرح برازیل کا انحصار ایک بار پھر اپنے اہم ہتھیار نیمار پر ہی ہوگا جنھوں نے لاسٹ 16 میچ میں بھی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اسی طرح سینٹربیک جوڑی جوآؤ میرانڈا اور تھیاگو سلوا بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے بے چین ہیں، پانچ مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن سائیڈ کا فی الحال ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے۔