ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سنایا جائے گا


ویب ڈیسک July 06, 2018
ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ 3 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخرکرنے کے لئے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ درخواست مسترد کئے جانے کے بعد اب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی آج ہی سنائےگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ 400 پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی سرکردہ رہنما بھی عدالت میں موجود نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس؛ کب، کیسے اور کیا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں