ممبئی پرتشدد مظاہروں ميں 2افراد ہلاک مہاراشٹر ميں ہائی الرٹ

غير ملكی ميڈيا كے مطابق ان پرتشدد جھڑپوں ميں پچپن افراد زخمی ہوئے، جن ميں سے دو نے بعد ميں اسپتال ميں دم توڑ ديا۔ھا


August 12, 2012
بھارتی ميڈيا كے مطابق ہلاک ہونے والوں كی شناخت محمد عمر اور الطاف شيخ كے طور پر ہوئی ہے۔ ان دونوں كو علاج كے ليے سينٹ جارج اسپتال لايا گيا تھا. فوٹو رائٹرز

بھارت کے شمال مشرقی رياست آسام ميں ہونے والے فسادات كے خلاف رياست مہاراشٹر كے دارالحكومت ممبئی ميں ہونے والے پرتشدد مظاہروں ميں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

رياستی حكومت نے تشدد كے واقعات كے بعد ممبئی سميت مہاراشٹر بھر ميں ہائی الرٹ كرنے اور حفاظتی انتظامات سخت بنانے كا اعلان كيا ہے۔

اطلاعات كے مطابق جنوبی ممبئی كے علاقے آزاد ميدان ميں ہزاروں افراد آسام ميں ہلاكتوں كے خلاف مظاہرہ كرنے كيلئے جمع ہوئے۔ ديكھتے ہی ديكھتے اس ہجوم نے تشدد كی راہ اپنا لی اور متعدد گاڑيوں ميں آگ لگانے كے علاوہ كئی بسوں كو بھی نقصان پہنچايا۔

پوليس نے حالات پر قابو پانے كے ليے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج كيا۔

غير ملكی ميڈيا كے مطابق ان پرتشدد جھڑپوں ميں كم از كم پچپن افراد زخمی ہوئے، جن ميں سے دو نے بعد ميں اسپتال ميں دم توڑ ديا۔

بھارتی ميڈيا كے مطابق ہلاک ہونے والوں كی شناخت محمد عمر اور الطاف شيخ كے طور پر ہوئی ہے۔ ان دونوں كو علاج كے ليے سينٹ جارج اسپتال لايا گيا تھا جہاں انہوں نے دم توڑ ديا۔

ميڈيا سے بات چيت كرتے ہوئے مہاراشٹر كے وزيراعلی پرتھوی راج چوان نے كہا كہ اس واقعہ كے بعد ممبئی اور پوری رياست ميں ہائی الرٹ كا اعلان كر ديا گيا ہے اور سكيورٹی انتظامات سخت كر ديے گئے ہيں۔

بھارت كے مركزی وزير داخلہ سشيل كمار شندے نے ممبئی ميں تشدد كی مذمت كی ہے اور لوگوں سے امن و امان برقرار ركھنے كی اپيل كی ہے۔ انہوں نے افواہ پھيلانے والوں كے خلاف سخت كارروائی كرنے كی وارننگ بھی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |