فی تولہ سونا 59400 روپے پر برقرار

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59400 روپے دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 50926 روپے پرمستحکم رہی۔


Business Reporter July 06, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59400 روپے دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 50926 روپے پرمستحکم رہی۔ فوٹو: فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59400 روپے پرمستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکی کمی سے 1254ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رکھی گئیں جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 50926 روپے پرمستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 668 روپے 72 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔