بلاول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست مسترد

بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کوالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرنااہل قراردیا جائے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک July 06, 2018
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی فوٹو : فائل

JOHANNESBURG: ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست مسترد کردی۔

لاہورہائی کورٹ نے اقبال حیدرکی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے منشور پر پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیرکو استعمال کیا۔ ان کا یہ اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کی ذیلی شق 3 کی خلاف ورزی ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے پرچم کو استعمال کررہے ہیں اوران کا یہ اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200 کی ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے، قانون کے تحت کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اورانتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتی۔ عدالت بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نااہل قرار دے۔

لاہورہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔