روہنگيا متاثرين كی امداد كا گرين سگنل مل گيا۔ او آئی سی

ہيومن رائٹس واچ نے ميانمار كی فورسز پر روہنگيا مسلمانوں پر فائرنگ اور عصمت دری كے الزامات عائد كئے ہيں۔


Online August 12, 2012
اقوام متحدہ كے مطابق بدھست اور روہنگيا مسلمانوں كو دنيا كی سب سے زيادہ استحصال زدہ اقليت قرار ديا جاتا ہے. فوٹو اے ایف پی

KARACHI: اسلامی تعاون تنظيم او آئی سی نے اعلان كيا ہے كہ انہيں برما كے فسادات سے متاثرہ مسلمانوں روہنگيا متاثرين كی امداد كا گرين سگنل مل گيا ہے۔

فرانسيسی خبررساں ادارے كے مطابق او آئی سی نے كہا ہے كہ گزشتہ روز عالمگير اسلامی وفد نے ميانمار كے صدر تھين سين سے ملاقات كی اور ان كے ساتھ راكين رياست ميں خراب صورتحال پر اپنی تشويش سے آگاہ كيا۔

وفد نے ميانمارحكومت كو يقين دہانی كروائی ہے كہ اسلامی امدادی ادارے فساد زدہ رياست كے رہائشيوں كو امداد كی فراہمی كے لئے تيار ہيں۔ اقوام متحدہ كے مطابق بدھست اور روہنگيا مسلمانوں كو دنيا كی سب سے زيادہ استحصال زدہ اقليت قرار ديا جاتا ہے. ان كے درميان فسادات ميں سينكڑوں ہزاروں اموات كی متضاد اطلاعات ہيں۔

تاہم ميانمار حكومت كے مطابق ان فسادات ميں اب تک اسی افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ جبكہ ہزاروں بے گھر ہوئے ہيں جون كے بعد سے پوری رياست ميں ہنگامی حالت نافذ ہیں۔

پوليس اور فوج كی بھاری موجودگی ميں متحرب جٹھے ايک دوسرے پر حملے كرتے ہيں۔

ہيومن رائٹس واچ نے ميانمار كی فورسز پر روہنگيا مسلمانوں پر فائرنگ اور عصمت دری كے الزامات عائد كئے ہيں۔ اقوام متحدہ كی جانب سے مسلمانوں كيخلاف كريک ڈائون كے بارے ميں تشويش بڑھنے كے بعد ميانمار كی حكومت نے اپنی سكيورٹی فورسز پر انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں كے الزامات كی ترديد كی ہے اور مصالحتی كوششوں كے تحت تھين سين نے او آئی سی كے وفد كو خوش آمديد كہا ہے۔

وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران صدر تھين سين نے او آئی سی كے وفد كو يقين دلايا كہ وہ ميانمر كی راكين رياست كی صورتحال كا خود جائزہ لے سكتے ہيں۔ او آئی سی نے قتل عام اور نسل كشی كی تحقيقات كے لئے اراكين رياست ميں روہنگيا مسلمانوں كی حالت زار كا جائزہ لينے كے ليے مشن بھيجنے كی تجويز پيش كی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |