عدالت کا زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے اور نور خان ائیر بیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد


ویب ڈیسک July 06, 2018
نور خان ائیر بیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد۔ فوٹو:فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس عامر فاروق نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلہ کے مطابق زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالاجائے اور زلفی بخاری پر سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے اور نور خان ائیر بیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت

واضح رہے کہ جون کے اوائل میں زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ عمرے پر جانے سے روک دیا گیا تھا، کیونکہ ان کے خلاف دائر نیب مقدمے کی وجہ سے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ تاہم ایئرپورٹ پر ہی کچھ دیر کے اندر ان کا نام بلیک لسٹ سے عارضی طور پر نکال کر انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں