چندی گڑھ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کی اسپتال میں ثنااللہ کی عیادت

سر پر کلہاڑیوں کے وار کے باعث ثنا اللہ مسلسل کومے میں ہیں اور ان کی حالت شدید خطرے میں ہے, معالجین


ویب ڈیسک May 04, 2013
سر پر کلہاڑیوں کے وار کے باعث ثنا اللہ مسلسل کومے میں ہیں اور ان کی حالت شدید خطرے میں ہے, معالجین فوٹو : ایکسپریس

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے جیل میں قیدیوں کےحملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ کی عیادت کی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کو قونصلر رسائی دینے کے بعد سفارتی عملے نے بھارتی شہر چندی گڑھ کے اسپتال میں زیرعلاج ثنااللہ کی عیادت اور معالجین سے ان کی حالت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کی بھلوال جیل میں قید پاکستانی شہری ثناء اللہ کو قیدیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پہلے انہیں جموں کے اسپتال میں لایا گیا تاہم حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث انہیں چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا، ان کے معالجین کے مطابق سر پر کلہاڑیوں کے وار کے باعث ثنا اللہ مسلسل کومے میں ہیں اور ان کی حالت شدید خطرے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |