حکمرانوں نے عوام کا پیسا چوری کرکےمنی لانڈرنگ سے باہربھیجاعمران خان

شہبازشریف ملک و قوم کے سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں، عمران خان

آشہبازشریف ملک و قوم کے سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں، عمران خان: فوٹو : فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کا پیسا چوری کرکےمنی لانڈرنگ سےباہر بھیجا اور خود قوم کو مقروض کرکے سیاست دان اربوں پتی بن گئے۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 22 سال قبل کرپشن مافیا کے خلاف جنگ شروع کی، اس وقت بھی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور آج تک یہ مسئلہ جوں کا توں ہے، 22 سال قبل کہا تھا پیسہ چوری ہونے سے قوم مقروض ہو جاتی ہے، ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کا پیسا چوری کرکےمنی لانڈرنگ سےباہر بھیجا اور قوم کو مقروض کرکے سیاست دان خود اربوں پتی بن گئے جب کہ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے رہ گیا، ہماری ایکسپورٹ ہانگ کانگ کے برابر تھی، آج ہماری اوسط آمدنی مشکل سے 1500 ڈالر ہے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا سب سے بڑا ڈرامہ باز شہبازشریف ہے، شریف خاندان نے پنجاب میں 6 بار حکومت کی جب کہ مسلسل 10 سالوں سے پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہے اور صرف ایک بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا اور بارش کے بعد شہبازشریف اپنے کمرے میں چھپ گئے، انتخابات قریب ہیں اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چھوٹے چھوٹے کمروں میں جلسیا ں کررہے ہیں، وہ بڑے جلسوں سے خطاب اس لئے نہیں کررہے کہ عوام سوال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے سے قوم ترقی کرتی ہے ، اور آج شہباز شریف بھی ہماری پالیسی اپنا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب پیسہ سڑکوں پر نہیں انسانوں پرخرچ کروں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما معاملہ عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام صوبوں کی حکومتوں کو چیلنج کرتا ہوں وہ سروے کرلیں کہ آج خیبرپختون خوا میں پولیس اور تعلیمی نظام تمام صوبوں سے بہتر ہے، کے پی میں پہلی مرتبہ لوگ پرائیویٹ سے سرکاری اسپتالوں میں آرہے ہیں، ملکی تاریخ میں کسی پارٹی نے ایک ارب درخت نہیں لگائے تمام صوبوں میں کہا جارہاہے کہ انہیں پختونخوا والا بلدیاتی نظام چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والے بتائیں کہ کیا آپ کو اتحاد کے لیے مولانا فضل الرحمان کے علاوہ کوئی نہیں ملا؟ مولانا فضل الرحمان نے اپنے لئے بہت کچھ کیا لیکن کشمیریوں کے لیے کیاکیا؟ ۔
Load Next Story