پاناما معاملہ عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے عمران خان

نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک July 06, 2018
نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں، عمران خان۔ فوٹو:فائل

DG KHAN: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما معاملہ عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوٴں سے ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی رہنماوٴں کو فیصلے کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں، اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید اور افتخار درانی بھی موجود تھے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو بویا ہے وہ کاٹ رہے ہیں جب کہ پاناما کا معاملہ عدالت میں لے جانے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔