ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ سب جیل میں چلے گا

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش ان کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت سب جیل میں ہوگی۔


ویب ڈیسک May 04, 2013
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش ان کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت سب جیل میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت چک شہزاد میں سب جیل قرار دیئے گئے ان کے فارم ہاؤس میں ہوگی۔

چیف کمشنراسلام آباد کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیش ان کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت سب جیل میں ہوگی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سابق صدر کے وکلا عمران فیروز اور ضیاالرحمان کی جانب سے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کے سب جیل میں ٹرائل کے احکامات کے بعد سیکیورٹی اداروں نے انتظامات نہیں کئے،عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ جس پر عدالت نے تمام فریقین کو 6 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے 3 اپریل کو ان کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر وہیں قید ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں